اعضا اور خون کا عطیہ دینا اسلامی تعلیمات کے مطابق جائز ہے: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لیے گردہ، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضاء عطیہ کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ قریبی رشتہ دار اور ورثاء اس کی اجازت دیں۔