کراچی ( جنگ نیوز) جے یوآئی ایف اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن یوں تو الیکشن ہار گئے ہیں اور انھیں ان الیکشن میں دھاندلی کی بڑی شکایات بھی ہیں ۔ وہ ہفتہ کو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں آرہے ہیں۔ دیکھئے انتخابات 2018 کے بعد سربراہ متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا فضل الرحمن کا پہلا خصوصی انٹرویو جرگہ میں سلیم صافی کے ساتھ ہفتہ کی شب 10 بجکر پانچ منٹ پر صرف جیو نیوز پر۔