• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی خوبصورت ماڈل گینا اسٹیورٹ دادی بن چکی ہیںمگر آج بھی حسین وجمیل نظر آتی ہیں۔ اپنی دیرپا جوانی سے متعلق گینا کا کہنااسٹیورٹ ہےکہ’’ میری کھانے کی عادات ہی میری دیرپا جوانی کا راز ہے‘‘۔ ریڈ کارپٹ کی مصروفیات ،مسلسل سفر اور شوٹنگ کے باوجودیہ سیلیبرٹیز اپنی خوبصورتی کو اپنی کھانے پینے کی عادات سے ہی قائم رکھتی ہیں۔ یہ حقیقت بھی ہے کہ خواتین کے روزمرہ معمولات اورکھانے پینے کی عادات ان کی صحت ہی نہیںبلکہ خوبصورتی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی خوبصورت اور تروتاز ہ جلد کی خواہشمند ہیں توآپ کو اپنی جلد کا خیال بھی ایسے ہی رکھنا ہوگا جیسے مشہور اور خوبصورت چہرے والی سیلیبرٹیزرکھتی ہیں۔انسان کی عادات اورروزمرہ کے معمولات اس کی صحت اور خوبصورتی دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، تو آج کچھ بات کرلیتے ہیں سیلیبرٹیز کی مارننگ روٹین کی۔

سوناکشی سنہا

خوبصورت ہیروئنز کیسے کرتی ہیں جلد کی دیکھ بھال

اکثر خواتین ڈائٹنگ شروع کرنے کے ساتھ ہی مرجھا سی جاتی ہیں لیکن بالی ووڈ اسٹارسوناکشی سنہا نے جہاںحیرت انگیز طور پر اپنا وزن کم کیا ہے وہیںان کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ سوناکشی صبح اٹھتے ہی پانی کا ایک بڑا گلاس پیتی ہیںجبکہ وزن میں کمی لانے کےلیے گرم پانی میں شہد اور لیموں کا استعمال سوناکشی کا پسندیدہ ہے۔ سوناکشی خوبصورت جلد کے حصول کے لیےکلینزنگ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح کیےگئےورک آؤٹ اور چہرے پر لگی دھول مٹی سے نجات کے لیے معیاری ٹونر بہترین انتخاب ہے۔ سوناکشی ناشتے میں اناج، کم بالائی والا دودھ اورگندم سے تیار کردہ بریڈ کا ایک سلائس لیتی ہیں۔

کترینہ کیف

خوبصورت ہیروئنز کیسے کرتی ہیں جلد کی دیکھ بھال

بالی ووڈ باربی گرل کترینہ کیف خود کو خوبصورت رکھنے کے لیے کئی کئی گھنٹے ورزش تو کرتی ہی ہیں لیکن صبح کے معمولات سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جلد کے خلیات کو تروتازہ رکھنے اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیےوہ صبح اٹھتے ہی 4 سے 5گلاس پانی پیتی ہیں۔کلینزنگ اور موئسچرائزنگ غلطی سے بھی نظر انداز نہیں کرتی۔ کترینہ نےکچھ عرصہ قبل اپنی مارننگ روٹین کے حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں کترینہ صبح تیار ہونے سےپہلے برف اور پانی سے بھرے پیالے میں تین سے چار مرتبہ چہرے کو ڈبوتی نظرآتی ہیں۔ 

کترینہ اس ویڈیو میں اپنی مارننگ روٹین سے متعلق خواتین کو برف کے فوائد بتانا چاہ رہی ہیں۔ برف چہرہ کی جلد کو ڈھلکنے نہیں دیتی جبکہ جلد تروتازہ اور چمکدار رہتی ہے۔ یہی نہیں، برف لگانے سے خون کی گردش معتدل رہتی ہے جس کی وجہ سے جلد کو خون کی مطلوبہ مقدار ملتی ہے اور یہ چمک اٹھتی ہے۔ ناشتہ میں کترینہ انار کا جوس،دلیا ،اناج اور فارمی انڈہ لینا پسند کرتی ہیں۔

پریا نکا چوپڑا

خوبصورت ہیروئنز کیسے کرتی ہیں جلد کی دیکھ بھال

35سالہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑاکو رواں برس چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کو ہمیشہ پریانکا کی خوبصورتی کے راز جاننے کےلیے تجسس ہی رہتا ہے۔ انٹرنیشنل فیشن میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو  میں ’کوانٹیکو‘ اسٹار پریانکا چوپڑا نےاپنی خوبصورت جلد اور صبح کے معمولات سے متعلق بتا یا کہ موئسچرائزنگ کے بغیر ان کی صبح نہیں ہوتی، چاہے وہ رات میں ایک گھنٹہ ہی آرام کیوں نہ کرپائی ہوں۔ پریانکا کے مطابق ہر بارغسل کے بعد موئسچرائزر کا استعمال ان کے لیے لازمی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اداکاراؤں کی طرح سن اسکرین کا استعمال ان کے لیے بھی لازمی ہے، جسے وہ جلد کو دھوپ سے بچانے کی خاطر باقاعدگی سے لگاتی ہیں۔ پریانکا کوکونٹ آئل(کھوپرے کا تیل ) باقاعدگی سےپیتی ہیں۔ پریانکا ناشتے میں دو انڈوں یا دلیہ کے ساتھ ایک گلاس اسکمڈ ملک (بالائی کےبغیر دودھ ) لیتی ہیں۔

سونم کپور

خوبصورت ہیروئنز کیسے کرتی ہیں جلد کی دیکھ بھال

سونم کپور کو بالی ووڈ فیشن آئیکون کے طور پر جانا جاتا ہےان کی ڈریسنگ یا اسٹائل بالی ووڈ ہی نہیں تمام خواتین بڑےجوش وجذبے سے کاپی کرتی ہیں لیکن سونم کی ڈریسنگ ہی نہیں بلکہ جلد بھی خواتین کو تجسس میں مبتلا کردیتی ہے کہ آخر راز کیا ہے۔ سونم اپنے صبح کے معمولات سے متعلق ایک انٹرویو میں بتاتی ہیں کہ وہ صبح کا آغاز لیموں اور شہد ملے گرم پانی کے ساتھ کرتی ہیں۔ سونم کے مطابق وہ صبح صبح میک اپ کرنا پسند نہیں کرتیں۔ وہ میک اپ کے بجائے دن کا آغاز ڈے موئسچرائزر سے کرتی ہیںاور اگر شوٹ پر جانا ہو تو معیاری کمپنی کا پرفیوم اور سن اسکرین ان کی پہلی ترجیح ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کی نو بیاہتا دلہن سونم ناشتے میں موسمی پھل ،آملیٹ اور سلائس کے ساتھ گرم پانی پینا پسند کرتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ میرا پسندیدہ ناشتہ ہے ۔

جی !تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ خوبصورت جلد اور فٹنس کے لیے آپ کی مارننگ روٹین کی اہمیت کیا ہے۔ صبح کا ناشتہ ہو یا پھر ایکسرسائز، دونوں ہی خوبصورتی اور فٹنس پراثر انداز ہوتے ہیں۔ اسی لئے آپ بھی خوبصورت جلد کی خاطر اپنی مارننگ روٹین کو بہتر بنائیں ۔

تازہ ترین