• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،نواز شریف، مریم ،صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعظم نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے خلاف دائر متفرق درخواست پر فل بنچ تشکیل دےدیا۔جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی مین فل بنچ 8اگست سے درخواست پر سماعت کرے گا ۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔ پاکستان لائرز فاؤنڈیشن نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں نیب آرڈیننس 1999 کی قانونی حیثیت پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق نیب آرڈیننس کے ذریعے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس اپنی قانونی افادیت کھو چکا ہے اور اس کو قانونی تحفظ نہ ہونے کے باوجود استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے اس قانون کو مردہ قانون قرار دیکر نیب آرڈیننس کی ہونے والی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے اس مردہ قانون کے تحت نواز شریف، انکی بیٹی مریم نواز اور داما کیپٹن ر صفدر کو دی جانے والی سزائیں کالعدم قرار دی جائیں ۔
تازہ ترین