بالی وڈ اداکارہ کاجول نے19سال قبل اپنے کیریئر کے عروج پر اداکار اجے دیوگن سے شادی کی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی زندگی کو پر سکون طریقے سے گزارنا چاہتی تھیں۔
بھارتی میدیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کاجول کے لیے اس دوران شادی کرنا سب سے بہترین فیصلہ تھا، وہ شوبز میں 8 سے 9 سال گزار چکی تھی اور ایک سال میں چار سے پانچ فلمیں کرتی تھیںوہ سکون اور آرام چاہتی تھیں‘۔
بھارتی میڈیا پر انٹرویو کے دوران کاجول کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کریں گی۔
واضح رہے کہ کاجول نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 میں فلم ’بے خودی‘ سے کیا تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 کی ’بازیگر‘ ثابت ہوئی جس میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
کاجول نے 24 فروری 1999 کو اجے دیوگن سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یگ ہیں، 2003 میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں ’فنا‘، ’یو می اور ہم‘، ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔ کاجول کی آخری ریلیز فلم ’دل والے‘ تھی جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں۔
کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو آج بھی بالی وڈ کی کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔