• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرہ ہے حکمران اسلام آباد بھی فروخت نہ کردیں،سراج الحق

Latest News
لاہور ......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پی آئی اے ،کل ریلوے اور پھر واپڈا کی نجکاری ہوگی ،قوم قومی ادارے کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکمران خود کرپشن کرتے ہیں اوراداروں کو ناکام بناتے ہیں ،اورپھر من پسند لوگوں کو بیچنے کی سازش کرتے ہیں ، خطرہ ہے کہ یہ اسلام آباد کو بھی فروخت کردیں گے۔

سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف نے قانون کی بالادستی قائم کرنے کی بجائے اپنی بادشاہت قائم کرلی ہے، وزیر اعظم تمام اداروں کو اپنےمفاد کیلئے استعمال کررہےہیں ۔
تازہ ترین