• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں آلودہ پانی کا استعمال ، سیکڑوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا

گھارو ( نامہ نگار) ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں کے 4 تعلقوں کیٹی بندر کھارو چھان میرپورساکرو اور گھوڑا باری میں پینے کا آلودہ پانی کے استعمال سے ان علاقوں میں ہیپا ٹائٹس اے بی سی پیٹ کی مختلف بیماریاں ٹی بی خسرہ بلڈ پریشر شوگر سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سیکڑوں افراد مذکورہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جبکہ چند عرصے کے دوران درجنوں افراد ان بیماریوں میں مبتلا ہو کر جان بحق ہو چکے ہیں جن میں حال ہی میں جان بحق ہونے والوں میں گوٹھ عبدالحلیم بلوچ کے رہائشی قائم الدین کا 4 سالہ بیٹا راشد بلوچ 7 سالہ عبدالحنیف غلام اللہ کے 30 سالہ غلام سونیا اور انکا معصوم بیٹا شامل ہیں ٹی بی کے مرض کےباعث جاں بحق ہونے والوں میں لونگ ہاشم حیدری فقیر ناتھو زینت خاتون شامل ہیں ہلاکتوں کی وجہ ایک تو ان. علاقوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہےدوئم عوام کی اکثریت غربت کے باعث علاج کرانے سے بھی قاصر ہےغلام اللہ شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹ کام شروع کیا گیا تھا مگر ٹھکیدار نصف کام کے بعد کام چھوڑ کر فرار ہو گیا ان علاقوں کی عوام نے مطالبہ کیا ہےکہان علاقوں میں اولیت کی بنیاد پر صاف پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جائے اور صحت کی سہولتیں بھی فراہم کیں جائیں۔
تازہ ترین