• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: فراڈ میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر فرار کی کوشش

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈکوارٹر کی عدالت میں لاہور کی ایک نجی کمپنی کے مالک کے خلاف دادو کے ٹھیکیداروں حمید اور عدیل میمن سے مبینہ ستر لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کے زیر سماعت مقدمہ میں عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کرکے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے کے حکم کے بعد ملزمان کو فرار کرانے کی کوشش کی گئی اس موقع پر بعض افراد کی جانب سے کچھ عرصہ قبل لوگوں سے چار کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والے شخص کی گرفتاری غیر مصدقہ اطلاع دی گئی جسے سن کر سیکروں متاثرہ لوگوں نے ایس ایس پی چوک کے مقام پر انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا اور مذکورہ شخص سے فراڈ کی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر پولیس نے مظاہرین سے بات چیت کرکے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ شخص نہیں بلکہ لاہور کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین