اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہاڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نواز اور کپٹن(ر) صفدر کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی، اطلاق صرف ان پُرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزا کی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے70ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قید یو ں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نواز اور کپٹن (ر) صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیا تو انھوںنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پُرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔