کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ جماعت اسلامی کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ وہ اجلاس کے دوسرے سیشن اور امرائے اضلاع و ضلعی جنرل سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ دورے کے اختتام پر منگل کو صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔