• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ آپ کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سےدور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔

اس ٹوئٹ پر ان کے فالورز نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کے ہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں۔

تازہ ترین