• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے اختیارات نادیدہ قوتوں نے استعمال کئے ،سراج الحق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوا ہے فرسودہ نظام سے نجات ضروری ہے الیکشن کمیشن نے عوام کی حقیقی آواز دبادی، بلوچستان کی غربت کا ذمہ دار ظالم نظام ہے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو مطمئن نہ کرسکا ، کنٹرول ڈیموکریسی قوم قبول نہیں کریگی ، جماعت اسلامی نظریاتی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دو روزہ شوریٰ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کی ، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں حالیہ الیکشن کی رپورٹ کا جائزہ اورتنظیمی امور پر غور ، ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی ، الیکشن میں مسائل اور آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی اور ارکان و کارکنوں کی تربیت و مہارت میں اضافے کا بھی منصوبہ بنایاگیا اجلاس میں منصوبہ عمل پر عمل درآمد کا جائزہ سمیت الیکشن میں کارکردگی و صوبائی ششماہی رپورٹ بھی پیش کی گئی ، اجلاس میں بلوچستان میں پانی کی قلت ، زراعت کی تباہی ، فشریز ، بے روزگاری ، امن و امان ، تعلیم و صحت سمیت علاقائی و صوبائی مسائل پر مختلف قراردادیں بھی پیش کی گئیں ، سینیٹرسراج الحق نے اپنے کہا کہ الیکشن کمیشن با اختیاربنایا گیا لیکن اختیارات نادیدہ قوتوں نے استعمال کرلئے عوام شفاف غیر جانبدار انہ انتخاب سے محروم رہ گئے ، 2018ء کے انتخابات دھاندلی کی بدترین مثال ہیں ، 8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے ، 11 اور 12 اگست کو منصورہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں انتخابی جائزے سمیت مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان کیلئے بڑا منصوبہ ہے صوبے کے عوام کو برابری کے بنیاد پر اس کا فائدہ پہنچایا جائے۔
تازہ ترین