اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے فاٹا سے نومنتخب ہونے والے پی ٹی ایم کے 2آزاد ارکان سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے حمایت کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے نامز د پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے فاٹا سے نومنتخب آزاد ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میںخورشید شاہ نے دونوں ارکان سے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی جبکہ خورشید شاہ نے دونوں آزاد ارکان کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی بھی دعوت دی ہے۔