• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”طیفا اِن ٹربل“ نے تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا

  20 جولائی سے پاکستان اور دُنیا کے 25 ممالک کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی پاکستان کی سب سے بڑی، مہنگی اور کامیاب فلم ”طیفا اِن ٹربل“ کی زبردست پرفارمنس مسلسل جاری ہے۔


اس فلم نے تیسرے ویک اینڈ پر ملک بھر سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرکے پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

فلم نے صرف 17 دِنوں میں ملک بھر سے ساڑھے 22 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرلیا ہے جبکہ دُنیا بھر سے اس فلم نے مجموعی طور پر 31 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فلم نے عید کے تہوار یا کسی اور چھٹی کے بغیر اتنا زیادہ بزنس کرکے پاکستان کی فلم انڈٹسٹری میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

لو، رومانس، ایکشن، کامیڈی، طیفا ، آنیہ، بونزو اور بٹ صاحب جیسے دِلچسپ کرداروں کے گرد گھومتی کہانی کو پہلی مرتبہ اور بار بار دیکھنے والوں کی لمبی قطاریں اب بھی سنیما گھروں کی رونق بڑھا رہی ہیں۔

پاکستان میں یہ فلم لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے اشتراک سے پیش کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین