اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بعض مقامات پر گزشتہ روز دن بھر بادل چھائے رہے تاہم جڑواں شہروں سمیت ہزارہ اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں 13گڑھی دوپٹہ میں 9اسلام آباد 11ملی میٹر بارش ہوئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ہزارہ، کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، میرپورخاص، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہیگا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی چلاس میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔