ملتان میں مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے متاثرہ بچی ماہ نوراسپتال میں دم توڑ گئی ، آٹھ سال کی بچی کو 7 روز قبل استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں بچی کو مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ ورثاءنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم کو دو روز حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑدیا تھا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پرتشدد کاذمہ دار استاد زیر حراست ہے۔
ورثاء نے چیف جسٹس سے نشتر اسپتال اور تھانہ قادر پور راں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کےلئے4رکنی کمیٹی بنادی گئی،پوسٹ مارٹم کےبعدہی حقائق کاپتہ چل سکےگا،نشتراسپتال میں کسی کی غفلت ثابت ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔