کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے کی ادائیگی پر ہونے والا تنازع حل ہوتاہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھرنے ٹیم کی جکارتہ روانگی سے قبل معاوضوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ ایشین گیمز کے تر بیتی کیمپ میںکھلاڑی تین دن کے آرام کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایشین گیمز 18اگست سے جکارتہ میں شروع ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 12اگست کوروانہ ہوگی۔ پی ایچ ایف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں کھلاڑیوں کو ان کے ڈیلی الائونس دے دئے جائیں گے۔ ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 8لاکھ روپے ڈیلی الائونس کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔کھلاڑیوں نے ڈیلی الاونس نہ دینے پر ایشین گیمز میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔