کوئٹہ (پ ر)غزالی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبدالقیوم کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں پانی کی شدید قلت نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے جبکہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام سخت پریشان ہیں لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی انہوں نے کہاکہ محکمہ واسا عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے جبکہ کوئٹہ کے شہری مہنگے داموں پانی خرید کر گزارا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس حوالے سے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام کو پانی مہیا کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں انہوں نے کہاکہ سیاسی تنظیمیں اس حوالے سے خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہیں اور عوام کی آواز کو بلند کرنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی ہیں انہوںنے کہا کہ عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاسی و مذہبی تنظیمیں مختلف وعدے کرتی ہیں اور کامیابی کے بعد وہ عوام کو بھول جاتی ہیں اور وہ ان کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ ضرورت اسی امر کی ہے کہ پانی کے ایشو پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور اس کیلئے تجاویز اور مشورے کئے جائیں۔