• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،33ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عثمان کاکڑ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤ سمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔سینیٹر فدا محمد خان نے کہاکہ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بتائیںتقسیم کئے گئے 66ارب روپے میں سے 33ارب روپے کہاں گئے، انہوں نے کہا کہ میں نے رات گے تک ان دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا مجھے دستاویزات میں گھپلے محسوس ہوئے اصل ذمہ داروں کے متعلق بتایاجائے۔کمیٹی کے استفار پر سیکرٹری بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام تفصیلی جواب دینے سے معذور نظر آئے جس پر چیئرمین کمیٹی عثمان کا کڑ نے کہا کہ یہ رقم غریب عوام کی ہے اسے ویسے ہی بسوں اور کسی کے الیکشن پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی معاملے کو سینیٹ میں اٹھایا جائے گا اور ذمہ داروں کو جواب دیناہوگا۔ چیئرم،ین کمیٹی عثمان کا کرکڑ نے کہاکہ دو ماہ میں ملک بھر کی مردم شماری ہو جاتی ہے جبکہ دو سال میں ابھی تک 18اضلاع کا سروے نہیں ہو سکا۔
تازہ ترین