کراچی(اسٹاف رپورٹر) بدھ کو سٹی کورٹ و دیگر عدالتوں میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا نے ہڑتال کی اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں،دریں اثنا کراچی بار ایسوسی ایشن کےجنرل باڈی اجلاس سے حیدر امام رضوی اور جنرل سیکرٹری اشفاق گلال و دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر حیدر ا مام رضوی نے قرارداد بھی پیش کی جس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جو رپورٹ دی تھی اس پر عملدرآمد کرایا جائے اور اسے سوموٹو کیس میں ججمنٹ کا حصہ بنایا جائے،واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف سٹی کورٹ، ہائی کورٹ ودیگر عدالتوں میں کام معطل رہا،یاد رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں 70سے زائد وکلا جاں بحق ہوئے تھے۔