• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی طرح سیاسی رہنما عمران خان کا ساتھ دیں، خالد محمود

بلیک برن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ جس طرح امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے نے مدینے جیسی ریاست کےقیام کے لیے عمران کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس طرح باقی جماعتیں بھی ملک میں سیاسی اور معاشی عدل اور انصاف کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مہم جاریرکھیں اور ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے بہت وعدے کیے تھے، پولیس عدالتوں اور تعلیم کے نظام کو تبدیل کرنا اور رشوت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت اقدامات اٹھائے،ملک پر قرضے ختم کرنے کے بیرون ملک جمع دولت کو پاکستان لانے ضرورت ہے۔ ملک کا روشن مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے، تھانوں اورعدالتوں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے ضرورت ہے۔ خالد محمود نے کہا کہ ملک کو ستر سال کی گندگی سے پاک کرنے لیے عوام کا تعاون بہت ٖ ضروری ہے۔
تازہ ترین