• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوبارہ میں حمزہ کو اراضی منتقلی،نیب ملتان کی تحقیقات شروع

لیہ(نمائندہ جنگ)تحصیل چوبارہ میں اراضی منتقلی کےمعاملہ پرنیب ملتان نے تحقیقات شروع کر دی‘ڈپٹی کمشنرلیہ سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈطلب کرلیا‘زمین حمزہ شہباز کے نام الاٹ ہوئی تھی‘ سابق ایم پی قیصرمگسی اورسابق صوبائی وزیراحمدعلی اولکھ سےبھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔چوبارہ تحصیل میں انگوراگوٹ فارم ومحکمہ جنگلا ت وحکومت پنجاب کی ہزاروں ایکڑ اراضی حمزہ شہباز شر یف کےنام الاٹ کرنےکی بازگشت کئی سالوں سے علاقے میں سنی جارہی تھی اوراس میں سابق ایم پی اےمسلم لیگ ن قیصرمگسی‘سابق صوبائی وزیرزراعت ملک احمد علی اولکھ کی معاونت کے بارے میں بھی کہا گیا جس پر نیب ملتان نےتحقیقات کاآغازکردیا اورڈپٹی کمشنر لیہ سے رپورٹ طلب کی جس پرڈپٹی کمشنر لیہ نے چوبارہ ارضی کی منتقلی کی رپورٹ نیب ملتان کو بھیج دی ہے رپورٹ میں سرکاری ارضی کن کن کو منتقل کی گئی ہے اس کو ٹاپ سیکرٹ رکھا گیا ہے ‘ رپورٹ کے تناظر میں تحقیقات کے بعد نیب کی کاروائی متوقع ہے‘ڈپٹی کمشنرلیہ رفاقت علی نسوانہ کے مطابق رپورٹ نیب ملتان کو بھجوادی گئی ہے۔
تازہ ترین