• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جینز کے لیے کچھ خاص فیشن ایبل لوازمات

ایک وقت تھا جب جینز صرف مَردوں کے لیے ہی مخصوص ہوا کرتی تھی مگر رفتہ رفتہ عورتوں میں بھی جینز پہننا ایک رف اینڈٹف فیشن بن گیا ہے۔ آفس جانا ہو اور کچھ نہ سمجھ آئےتو جینز ،پکنک پر جانا ہے تو جینز،جب کچھ چینج لانے کاد ل کرے تو جینز،کچھ اسٹائلش لگنا ہو تو جینز،غرض یہ کہ خواتین جینز کو آرام دہ پہناوے کے طور پراستعمال کرتی ہیں۔ 

جینز کے ساتھ لانگ شرٹ ٹرینڈ ہو یا شارٹ شرٹ، یہ ایک ایسا پہناوا ہے جو ہر اسٹائل کے ساتھ سوٹ کرتا ہے ۔ڈنر پارٹی ہویا پکنک کا موسم، جینز ایک صدا بہار فیشن ہے، کیا اس صدا بہار فیشن کو اپنا نے کے لیے کچھ نئی تبدیلی ضروری نہیں؟ تو آئیے آج کچھ بات کرلیتے ہیں کہ وہ کون سے اسٹائل اور ضروری لوازمات ہیں، جوجینز پہننے کے ساتھ آپ کو ایک پرفیکٹ فیشنسٹا (فیشن پرست)کالُک دیں گے۔

جینز ودٹاپ

جینز کے ساتھ کُرتا پہننےکا فیشن اب پرانا ہوگیا ہے۔ ان دنوں جینز ود ٹاپ خواتین میں خاصا مقبول ہے، ان ٹاپ کی لمبائی چھوٹی ہو یابڑی اس کا انتخاب وزن کی مناسبت سے کرنا چاہیے۔ مثلاً زیادہ وزن رکھنے والی خواتین بند چاک ٹاپ یا شارٹ شرٹ کا انتخاب کریں۔ اگر ٹرینڈی ٹاپ کی بات کی جائے، توٹاپ میں فلورل (پھولوں والا پرنٹ )اور سلکی ٹاپ زیادہ اِن ہیں۔ ساتھ ہی اسٹائلش آستینیں، جن میںامبریلا سلیوز، جھالر والی سلیوز یا پھر بٹرفلائی اسٹائل خاصے مقبول ہیں۔ان ٹاپ کے انتخاب کے ذریعے آپ جینز تو جینز پہناوے کو بھی خوبصورت اور منفرد اور دلکش انداز فراہم کرسکتی ہیں ۔

چوکرز کا اضافہ

جینز کے لُک کو منفرد اسٹائل دینے کے لیےجیولری میں چوکرز کا اضافہ کیجیے۔ گلے میں بندھے چوکرز کے بجائے، نیکلس اسٹائل چوکرز آپ کے پہناوے کی دلکشی بڑھانے کے لیے کافی ہیں۔

پرنٹڈ اسکارف

حجاب پہننا مشرقی عورتوں کاطرہ امتیاز رہا ہے ۔اسے ٹراؤزر اور قمیض کے ساتھ ہی محدود نہیں رکھا گیا بلکہ جینز اور ٹی شرٹ یا ٹاپ پر بھی اسکارف کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سادہ سی جینز اور پلین فیبرک پر بنے ٹاپ یا کُرتی کے ساتھ خوبصورت پرنٹڈ اسکارف آپ کے پہناوے کو بہت اسٹائلش لک دے سکتے ہیں۔ آپ جینز کے لیے ڈیجیٹل پرنٹڈ اسکارف کا بھی انتخاب کرسکتی ہیں، اسکارف میں ڈیجیٹل اور فلورل پرنٹڈاسکارف ان دنوں زیادہ مقبول ہیں۔

ہاف جیکٹ

ابھی موسم سرما کا آغاز تو نہیں ہوا لیکن سردیاںچند ہی مہینے کی دوری پر ہیں، اس موسم میں جینز اور ٹاپ کے ساتھ ہاف باڈی جیکٹ کا اضافہ آپ کی ڈریسنگ کو چار چاند لگادے گا ۔فل جینز جیکٹ کافی عرصے سے خواتین میں خاصی مقبول ہے لیکن آپ تھوڑی سی تبدیلی کرکے ہاف باڈی جیکٹ کے ساتھ جینز پہن کر اپنی شخصیت کو جاذب نظر بناسکتی ہیں۔

اینکل اسٹریپ سینڈل

اگر آپ آؤٹنگ کے بجائے کسی پارٹی میں جارہی ہیں توجینز کے ساتھ شوزیا بوٹیز پہننے کے بجائےاینکل اسٹریپ ہیل پہنیں۔ ٹخنوں اور پاؤں کوڈھانپے یہ خوبصورت سینڈل نہ صرف آپ کے پیروں کی شان بڑھائیں گی بلکہ آپ کی جینز کو بھی ایک منفرد انداز دیںگی۔ اس قسم کی سینڈل میں ٹخنوں کے گردایک خوبصورت پٹا ہوتا ہے، جو سینڈل کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی بناتا ہے۔ اینکل اسٹر یپ ہیل آج کل خواتین میں بہت زیادہ مقبولیت حا صل کررہی ہے۔

کلچ

فیشن میں لمبی چین والے چھوٹے ہینڈ بیگز اور کلچ آجکل بے حد اِن ہیں۔ بڑے ہینڈ بیگ کے ساتھ لمبی چین والے ہینڈ کلچز کو فیشن میں آئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر اس جیسے خوبصورت لوازمات آپ کی جینزکو دلکش طرز اور پہناوا بخش سکتے ہیں۔

تازہ ترین