والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمزکا ٹیزر ٹریلر جاری کرد یا گیا ۔ ہدایت کارلیسی ہال اسٹروم کی اس فلم کی کہانی کلارا نامی یسی نوجوان لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک جادوئی گڑیا انوکھی دنیا میں پہنچا دیتی ہے جہاں پریاں ، چڑیلیں اور طوطوں کی فوج سمیت جنجر پریڈ سے بنے بیلے ڈانسرز اس کا استقبال کرتے ہیں۔
کلارا اس دنیا میں پھنس کر واپسی کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کوشش میں اس کا سامنا خطرناک جادوگرنی سے ہوتا ہے جو نہ صرف کلارا کو اپنے جادو کے زیرِ اثر لا کر قید کرنا چاہتی ہے بلکہ اس فینٹسی دنیا کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے ۔
جرمن ناول نگار کے مشہور فینٹسی ناول سے ماخوذ اس فلم کو لیری فرینکواورمارک گورڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین ،میکینزی فوئے ، کیرا نائیٹلی ،ہیلن میرن ، مرنڈا ہارٹ، رچرڈ گرانٹ، مسٹی کوپ لینڈ اور ایلی باربر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔
والٹ ڈزنی پکچرز کی تیارکردہ ڈرامہ ، ایڈونچراور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم رواں سال 2نومبرکو ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔