• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے ،ترجمان کیسکو

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)ترجمان کے مطابق گزشتہ شب تکنیکی خرابی کے باعث 220KV اُوچ ۔ سبی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ۔ جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت سبی،نصیرآباد، بولان، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، نوشکی اورچاغی کے علاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ تاہم رات گئے متبادل ذرائع سے کوئٹہ کوبجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں شہرکے 5گرڈسٹیشنوں کے ساتھ اُن سے منسلک تمام فیڈروں کواُن کے لوڈکے مطابق بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں جمعرات کودوپہر کے بعد 220KVکے ایک سرکٹ سے بجلی کی بحالی کے بعد دیگرمتاثرہ اضلاع یعنی بولان، پشین، قلعہ عبداللہ،مستونگ، نوشکی،چاغی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی لوڈمینجمنٹ کے تحت شروع کردی گئی ہے۔اب کوئٹہ شہرمیں صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ کوئٹہ سے باہر اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک چھ اضلاع میں لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ جس کے بعد بجلی کی فراہمی اورصورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ترجمان نے مزید کہاکہ220KV اُوچ ۔سبی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی کے سلسلے میں کیسکوانتظامیہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی ( NTDC) حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ۔تاہم کیسکونے تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی بند ش پرمتعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے معذرت کی ہے۔
تازہ ترین