• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: زمیندار نے کمسن ملازم کے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں

شیخوپورہ میں زمیندار نے مبینہ طور پر 12 سالہ ملازم کے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا ہے اس کا 12 سالہ بیٹا نادر ، رفاقت کے ڈیرے پر ملازم تھا،کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاؤں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔

نادر کے والد نے مزید کہا کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔

پولیس نے طبی ملاحظے کے بعد مقدمہ درج کر کے تین نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین