ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نےریجنل ٹیکس آفس ملتان سے منشیات کیس میں ملوث ملزمان کی ٹیکس ریٹرن،ویلتھ ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس ،زرعی ٹیکس سمیت دیگرمعلومات مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایف آئی آر 107/2017کے مبینہ ملزمان کے بارے میں ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان سے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔اے این ایف نے آرٹی او ملتان سے ترجیحی بنیادوں پر مبینہ ملزمان فاروق احمد بھٹی اور ذیشان طاہر بھٹی کیطرف سے دی گئی ٹیکس ریٹرن/ویلتھ ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس ،زرعی ٹیکس اور دیگرمعلومات مانگ لی ہیں۔