• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال کوئٹہ میں تین روز کیلئے ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سول ہسپتال کوئٹہ میں تین روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ میں 13سے 15اگست تک ایمرجنسی نافد ہو گی اس سلسلے میں تمام شعبوں اوریونٹس کے سربراہان کو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ 500مریضوں کیلئے ہنگامی ادویات اورسامان کا بندوبست رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین