• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا دفاع کیا ، زرداری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین غیرمسلم شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،اس ملک میں سب شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں اوار انہیں مکمل آئینی حقوق کی ضمانت حاصل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے غیرمسلم شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ دیا اور وہ بھاری اکثریت اور ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوگئے۔
تازہ ترین