اسلام آباد ( آن لائن ) نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ۔ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی اس حکمت عملی کے تحت اسحاق ڈار کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں ۔ اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے تمام قانونی طریقے اور وسائل استعمال کیا جائیں گے ۔ نیب نے برطانوی حکام سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹر سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے ۔