• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں ایک امدادی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا ، نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود 9 ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں ڈیزازٹر مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں، ہیلی کاپٹر کا ملبہ وسطی جاپان کے جنگلاتی علاقے کے پہاڑ پر درختوں سے ملا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر’بیل412‘ نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

یادرہے کہ رواں برس جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہےاور اس سے پہلے فروری میں وسطی جاپان کے علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے 7 منٹ بعد ہی ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

تازہ ترین