لاہور ( آن لائن ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے تمام سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، اس سلسلے میں سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ جیسے اہم منصب پر فائزہ رہ چکے ہیں، انہیں سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ملتان اور لاہور میں واقعہ ان کے گھروں کے ساتھ ساتھ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ چلنے والی سکیورٹی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار صوبائی نگران حکومت ہو گی۔