راولپنڈی(جنگ نیوز) این اے60سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار پی ٹی آئی کارکنوں سے آج13 اگست کو کمیٹی چوک جلسے اور آتشبازی کے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے جارہے ہیں اور آج رات ہم تحریک انصاف کی فتح کا جشن منائیں گے اور مستقبل کی سیاست کے حوالے سے اہم اعلانات ہونگے۔ تحریک انصاف کے متحرک رکن شمس لودھی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کارکنوںکو غلط سروے کی وجہ سے محروم کئے گئے حقوق کا تحفظ بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے ورکرز کی مشاورت سے فیصلے بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ 13 اگست سے این اے 60 کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کا آغاز بھرپور انداز میں کیا جائیگا۔ تحریک انصاف کے متحرک رکن شمس لودھی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی اتنخابات میں بھی کامیابی حاصل کریگی۔