• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآبادمیں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کشمیر کمیٹی کا اجلاس

Latest News
مظفرآباد......جمعیت علمائےاسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے ۔

مظفرآبادمیں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں کشمیرکمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مذمتی قراردار منظور کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع مسئلہ کشمیر ہے۔
تازہ ترین