• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ملازمت پیشہ ملتان سے آنیوالی دو خواتین پر اسرار طور پرچل بسیں

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںملازمت کیلئے ملتان سے آنے والی دو خواتین پر اسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گئیں ۔ آئی ایٹپارک سے ملنے والی نعش انیلہ یاسمین کی نکلی جو سٹی آرکیڈ میں کام کرتی تھی جس کا خاوند کاشف چک نمبر ڈبلیو بی 376تحصیل دنیا پور ضلع لودھراں کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انیلہ یا سمین کی موت خوا ب آور گولیاں کھانے سے ہوئی ہے 11جولائی کو اسے بے ہوشی کی حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکی 12 جولائی کو اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے والد محمد ریاض کے حوالے کر دی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ انیلہ یاسیمین پڑھائی اور نوکری کیلئے ملتان سے اسلام آبا د منتقل ہوئی تھی پولیس نے رپٹدرج کر لی۔ ملتان کی رہائشی خاتون ثناء گیلانی کی موت پیر کی صبح دوسرا بڑا واقعہ تھا ابتدائی طور پے شبہ کیا جا رہا تھا کہ اس کی موت تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی نتیجے میںہوئی ہے تاہم پولیس نے مقتولہ کے بھائی حیدر کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملتان کی رہائشی حنا نامی ایک ڈانسر کو حراست میںلے لیا ہے جو اسے خدا داد ہائیٹس لے کر گئی تھی پولیس رافع بھٹی کو تلاش کر رہی ہے جو فلیٹنمبر 303 میںمقیم تھا اے ایس پی صدر سرکل زہیب نصر اللہ رانجھا کے مطابق مقتولہ ثناء گیلانی پانچ چھ برسوںسے اسلام آباد میںمقیم تھی اور ڈانس سیکھنے کیلئے حنا کے ساتھ ای الیون فور میںہی رہائش پذیر تھی گزشتہ رات وہ دونوں اس فلیٹپر آئی تھی جہاں اقرار یونیورسٹی کا ایک طالب علم رافع بھٹی مقیم تھا جو اکثر ڈانس پارٹی کیلئے انہیںبلاتا رہتا تھا ۔ کمرے سے شراب کی بھری ہوئی ایک بوتل کے علاوہ ایک خالی بوتل بھی ملی ہے قیاس کیا جا رہا ہے کہ شراب کے نشے میںدھت دوشیزہ اپنی رفتار پر قابو نہ رکھی سکی اور بے ہنگم انداز میںتیسری منزل سے گر گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ثنا ءکا پوسٹمارٹم کروالیا گیا ہے ۔
تازہ ترین