• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف راولپنڈی کا این اے 60 میں پارٹی کارکن کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

راولپنڈی(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کی قیادت نے عمران خان سے این اے 60 میں پارٹی کارکن کو ٹکٹ دینے کا متفقہ مطالبہ کر دیا ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ابابیل ہاؤس راولپنڈی کے باہر جشن آزادی اور جشن وزیر اعظم عمران خان کی مناسبت سے جلسہ عام منعقد کیا گیا۔جلسہ کے اختتام پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگا رنگ روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور صدر تحریک انصاف راولپنڈی اعجاز خان جازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیت عوام کی فتح ہے۔ اعجاز خان جازی نے کہا کہ این اے 60 میں ٹکٹ کا حق تحریک انصاف کے کارکنوں کا ہے۔ شیخ رشید سے درخواست کرتا ہوں کہ ”شیخ صاحب جان دیو ، پی ٹی آئی ورکر نوں آن دیو“۔ چوہدری محمد اصغر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی کارکن ہوں۔ عمران خان کی تحریک میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن وقت آنے پر ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا۔ جلسہ سے ساجد قریشی ، چوہدری ناصر ، شہر یار ریاض ، زوہیب خان آفریدی ، انجینئر افتخار چوہدری اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین