• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی ، رات گئےبارش نے متوالوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پیر کی رات کو ہونے والی شدید موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر انتظامی دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔بارش کے باعث گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں۔لیکن انتظامی رویوں میں کوئی تبدیلی دیکھنےمیں نہیں آئی۔بارش کے باعث جشن آزادی منانے والوں کے رنگ میں بھی بھنگ پڑ گئی۔شدید بارش کے باعث تمام پیدل اور موٹر سائیکلوں والے گھروں کو بھاگ کھڑے ہوئے۔جبکہ کار سوار منچلے بارش میں بھی ہلہ گلہ کرتے دکھائی دئیے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں کے لوگوں کے چہروں پرہوائیاں اڑتی رہیں۔کئی نشیبی علاقے زیر آب آگے۔مری روڈ،راول روڈ، صادق آباد،جامع مسجد روڈ،بوہڑ بازار سمیت دیگر سڑکوں پر پانی کے باعث کئی گاڑیاں ،رکشے اور موٹرسائیکل بند ہوگئے جنھیں لوگ دھکے لگاتے رہے۔جاوید کالونی،ڈھوک کھبہ،مکھا سنگھ سٹریٹ،آصف کالونی،آریہ محلہ،کری روڈ،چراہ روڈ،یہاری کالونی،بند کھنہ روڈ،حاجی چوک،صادق آباد،امرپورہ،جامع مسجد روڈ،امام باڑہ محلہ،فیروز پورہ،ہری پورہ،سیدپوری گیٹ،موہن پورہ ،ڈھوک رتہ،کے علاوہ دیگر علاقوں میں پانی نالوں کی بجائے گلی محلوں میں بہتا رہا۔بارش تیز ہونے کے باعث نشیبی علاقوں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔
تازہ ترین