• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ پاکستان کی ترقی کیلئے عوام کی فلاح و بہبود مقدم رکھنی ہو گی‘‘

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے عوام کی فلاح و بہبود مقدم رکھنی پڑے گی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ ملک کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند، لبرل اور فلاحی ملک بنائیں گے ، اس راہ میں بڑی رکاوٹ وہ تنظیمیں ہیں جو نئے ناموں کے ساتھ دوبارہ سر اٹھا چکی ہیں اور پاکستان کے لیے خطرہ ہیں۔

تازہ ترین