اسلام آباد ( افضل بٹ ) قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ کے الیکشن میں آج کوئی” اپ سیٹ “ ہوتا ہے یا نہیں مگر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار سید خورشید احمد شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ’’ I will be longest serving speaker of National Assembly “ میں قومی اسمبلی کا طویل ترین عرصے کیلئے اسپیکر رہوں گا جبکہ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے اسد قیصر آسانی سے جیت کر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر چیمبر کے باہر آویزاں تمام اسپیکر حضرات کی تصاویر کے پاس کھڑے صحافی حضرات یہ بحث کر رہے تھے کہ کس اسپیکر نے کتنا عرصہ اس منصب پر گزارا ہے تو اچانک سید خورشید احمد شاہ اسپیکر چیمبر سے نکلے اور صحافیوں سے انگریزی میں یہ گفتگو کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے اسد قیصر آسانی سے جیت کر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو جائیں گے۔