• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی طرح کوئٹہ میںبھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیااس موقع پر سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجابا گیا ہے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اورتقاریب کا انعقاد کیاگیا دن بھر شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا کسی بھی ناخو شگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح صوبائی دارا لحکومت میںبھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی ‘سلامتی اورقوم کی خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں دن کا 21 توپوں کی سلامی سے ہوا صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور قوم نے یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جہاں نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری نے پرچم کشائی کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے ریلیا ں نکالی گئیں اوراس دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیاگیا،تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز ہوئے طلبا و طالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال سمیت دیگر اکابرین کے کارناموں پر روشنی ڈالی تقاریب میں بچوں نے ملی نغمے ،تقاریر اور خاکے پیش کیے،دن بھر شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
تازہ ترین