• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے نے کراچی ،ملتان اورسکھر کوٹریکرسسٹم سے منسلک کردیا

لاہور (محمد صابر اعوان) پاکستان ریلوے کے تین ڈویژنوں کراچی ‘ملتان اور سکھر میں ٹریک پر سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والوں کو ٹریکر سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے نجی موبائل کمپنی کی 380سمز کے ذریعے ٹریک کی سیکورٹی پر معمور اور ٹرینوں کے اندر ڈیوٹی کرنے والوں کی جگہ کا تعین کنٹرول روم سے کیا جاسکا جلد تمام ڈویژن نیٹ ورک میں شامل ہو جائیں گے یہ بات پاکستان ریلوے پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن جواد احمد ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک نجی موبائل کمپنی سے معاہد ہ طے پاگیا ہے جلد 380سمز کے ذریعے ملتان ‘سکھر اور کراچی ڈویژن میں ٹریک کی حفاظت اور ٹرینوں کے اندر ڈیوٹی کرنے والے ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو ٹریکر سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا جنہیں لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاسکے گا اور کسی بھی جگہ ڈیوٹی کرنے والے کو ٹریک کیا جاسکے گا اس سے سیکورٹی سسٹم مضبوط ہو گا اور مزکورہ سمز سے رابطہ فوری اور فری ہو گا ۔
تازہ ترین