راولپنڈی .......راولپنڈی کی ہونہارطالبہ نے کم عمری میں بیرون ممالک سے امن کی سفیر کاخطاب پالیا ۔
فرسٹ ائیر کی طالبہ نے دنیا کو بتانے کایہ بیٹر اٹھایا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ اسے تعلیم کےمیدان میں کامیابی سے ہم کنار کرناہے ۔ کائنات خان کی ان کوششوں کے مداح اٹلی ،نیوزی لینڈ،یو کےاور امریکا بھی ہیں ۔
کائنات خان کا کہنا ہےکہ مجھے اٹلی،یوکے ،فرانس اور امریکہ میں بطورامن کے سفیر اسناد دی گئی ہیں، میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں امن اور تعلیم کے لئے کام کروں۔
کائنات خان اچھی طالبہ ہی نہیں ٹینس کی بہترین کھلاڑی بھی ہے۔امن پرتین اورٹینس پر ایک کتاب لکھ چکی ہے ۔پہلی کتاب بارہ سال کی عمر میں لکھی ۔ٹینس میں ملائیشیا میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اساتذہ اوروالدین بھی کائنات کی جدوجہد کےبڑے حامی ہیں ۔کائنات خان کےوالد اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے ناصر ف کائنات بلکہ اس جیسے اگر کوئی اور طلباء بھی یہ کام کرنا چاہتےہیں توان کی سرپرستی کرے۔
ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے گورنمنٹ کے لیول پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، بورڈ کا ٹورنا منٹ ہواتھا ،اس میں پوزیشن حاصل کی اور یورپ کے دورے پر امن کے سفیرکا ایوارڈ ملا ہے۔
کائنات خان پرعزم ہے کہ امن اوربچوں کی تعلیم کیلئےجدوجہد کامشن ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگا ۔