بلوچستان میں گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے 9 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، نوشکی، چاغی، سبی، بولان اور قلعہ عبداللہ بھی ان 9 اضلاع میں شامل ہیں جہاں بجلی معطل ہوئی ہے۔
ترجمان کیسکو نے بتایا ہے کہ فالٹ درست کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
کیسکو ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبی، بولان اور قلعہ عبد اللہ کو بھی جلدبجلی فراہم کر دی جائے گی۔