اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما جے آئی ٹی سے متعلق ریمارکس کی تردید کرتے ہوئےوضاحت کی ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز ʼʼجعلی بنک اکائونٹوں کے ذریعے اربوں روپئے کی منی لانڈرنگ ʼʼ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جس جے آئی ٹی کا ذکر کیا تھا ،اس سے مراد نیوز لیکس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی تھی ، نہ کہ پانامہ پیپرز لیکس کیس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی ،لیکن میڈیا کے کچھ حصوں میں اسے پانامہ پیپرز لیکس سے متعلق تصور کرتے ہوئے نمایاں الفاظ میں شائع کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ مجھ سے بولنے میں غلطی ہو گئی ہوگی، اس لئے اس بات کی تصحیح کی جائے۔