• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے دوپاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمنی سے ڈی پورٹ ہونے والے دوافراد گلزاراحمد اور محمد آصف قطر ائرلائن کی پرواز کیوآر-614 کے ذریعے دوحاقطرکے راستے اسلام آبادائرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ان دونوں کوحراست میں لے لیااوربعدازاں انہیں پاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن بھیج دیا۔ دریں اثناء دبئی جانے والے مسافرمحمدشمریز کاپاسپورٹ سسٹم میں ہٹ ہونے پراسے حراست میں لے لیاگیا۔
تازہ ترین