• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ اسیکنڈل میں ملوث اومنی گروپ کے مالک اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کاعدالت نے24 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

کراچی میں منی لانڈرنگ اسیکنڈل کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی،ایف آئی اے نے ملزمان سے تحقیقات کے لئے ریمانڈ حاصل کئے جانے کی درخواست کی ۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پرجعلی بینک اکاؤنٹس کےذریعےاربوں روپےکی منی لانڈرنگ کاالزام ہے،ایف آئی اے نے سابق صدرآصف زرداری سمیت 20ملزمان کو مفرور قراردیاہے ۔

عدالت نے ملزمان کا 24 اگست تک ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب انور مجید کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی تاہم عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے :انورمجید اور ان کے بیٹے غنی مجید کوسپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہو جانے پر گرفتار کیا گیا تھا، آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور گرفتاری سے بچنے کےلیے ضمانت حاصل کرچکی ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی کو اسلام آباد سے کراچی پہنچا گیا۔

تازہ ترین