• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ سخت احتساب کروں گا، عمران خان

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کوبرےحال تک پہنچانے والوں کا سخت احتساب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔ بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں کسی ڈکٹیٹر کی گود میں نہیں  پلا ۔ نہ میرا والد سیاست میں تھا نہ ہی مجھے سیاست کا تجربہ تھا۔ میں ایک ایک آدمی کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ میں بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ قاعد اعظم محمد علی جناح میرے رہنما تھے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ جو لوگ ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے تھے وہ واپس لاؤں گا۔

پچھلے سالوں میں جو قرضہ چڑھایا ہے ان کا سخت احتساب کریں گے کہ کیسے انہوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل ضائع کیا۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قوم سے وعدہ کرتا ہوں جو تبدیلی ہم لائیں گے قوم اسی کے لیے ترس رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کڑا احتساب ہوگا اور جن لوگوں نے قوم کو مقروض کیا ایک، ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ناآج تک مجھے کوئی بلیک میل کرسکا ہے نہ ہی آئندہ کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کے لئے کنٹینر سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن آپ ہمارے خلاف احتجاج کریں کھانا بھی ہم سپلائی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جو چاہے کرلیں ایک ماہ بھی دھرنا نہیں دے سکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں آج اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔قوم نے مجھے موقع دیا کہ پاکستان میں تبدیلی لانے کا جس کے لیے قوم نے ستر سال انتظار کیا۔ انشا اللہ میں اللہ کے سامنے قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ایسی تبدیلی لائیں گے جو قوم کے سامنے ہوگی، کڑا احتساب کروں گا، ملک کو لوٹنے والوں کو ۔ کسی قسم کا این آر او کسی ڈاکو کو نہیں ملے گا۔ بائیس سال کی جدوجہد سے یہاں پہچا ہوں کسی فوجی آمر نے مجھے نہیں پالا۔جولوگ ملک کی دولت لوٹ کر لے گئے ہیں ان سے ایک ایک پیہ واپس لیا جائےگا۔

مجھے ایک لیڈر پر فخر ہے جس نے مجھ زیادہ جدوجہد کی وہ میرے ہیرو قائداعظم محمد علی جناح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائوس میں ڈبیٹ کریں گے، کسیے قرضہ چڑھا اس کا جائزہ لیں گے ۔ ملک میں ایک ایسا نظام بنائیںگے کہ ہمیں کسی باہر کی قوم کے سامنے جھکنا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ ان کی وجہ سے میں یہاں ہوں، ان کے لیے حالات کار بہتر بنائیںگے۔میں شور مچانے والوں سے سوال پوچھتا ہوں کہ میں 2013میں ان سے چار حلقے کھولنے کی مطالبہ کرتا رہا لیکن انھوں نے حلقے نہیں کھولے، ہمیں عدالتوں دمیں جانا پڑا۔ہم نے جوڈیشل کمیشن میں جاکر چالیس پوائنٹس پیش کیے۔اگر یہ ایکشن لے لیتے تو ہمارا الیکشن ٹھیک ہوجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ میں بھی نیوٹرل امپائر لانے کا آغاز کیا تھا اور 1996میں نیوٹرل امپائرز نے کام شروع کیا۔ہم اپنے ملک کا نظام بھی ایسے ہی بنائیں گے ۔آپ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں سپریم کورٹ جائیں ہم آپکو کچھ نہیں کہیں گے۔ہم تینتالیس حلقوں میں پنجاب میں تین ہزار ووٹوں سے ہارے تو پھر اتنے سے ووٹوں کے لیے کسی نے ہماری مدد کیوں نہیں کی؟ آپ جس عدالت میں جائیں گے ہم آپ کی مدد کریں گےکیوں کہ ہمیں پتہ ہے ہم نے دھاندلی نہیں کی ۔

ایک بات واضح کردوں کہ مجھے کوئی بلیک نہیں کرسکتا۔آپ جتنا احتجاج کرنا چاہیں کریں، جو مرضی کرلیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین