کوئٹہ(پ ر)ہزارہ اسپورٹس فیڈریش کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہپتال گلستان ٹائون کے ایم ایس ڈاکٹر مریم نوروز علی کی مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع کی جائے کیونکہ ان کو صوبے کی پہلی خاتون ایم ایس ہونے کا اعزاز حاصل ہے ان کی مدبرانہ اور فعال قیادت میں کوئٹہ شہر کے عوام طبی سہولیات فراہم ہورہی ہیں خصوصاً علاقہ کے معتبرین اور عمائدین ان کی اعلیٰ کارکردگی سے مطمئن ہیں ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ان کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ۔