• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر دلشاد خان مری مرحوم کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،بی این پی

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے بلوچ جلاوطن رہنماء اور قبائلی شخصیت میر دلشاد خان مری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلوچ قومی تحریک کیلئے سیاسی قومی جمہوری انداز میں ناقابل فراموش غیر متزلزل ، ثابت قدمی کی جدوجہد پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا ہے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ مرحوم نے نیپ حکومت کے غیر جمہوری انداز میں خاتمے اور قومی تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف اپنے علاقے میں سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد کی اور حالات کی نزاکت و ناانصافیوں کے خلاف اپنے قبیلے کے ہمراہ جلاوطنی اختیار کی جلاوطنی میں انہوں نے ہمیشہ قبیلے کے اندر اتحاد و اتفاق اور بلوچ قوم کے وسیع تر مفادات کیلئے نوجوانوں کی سیاسی جمہوری انداز میں رہنمائی کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی سیاسی جدوجہد کیلئے مرحوم ملک یعقوب خان مری ، حاجی محمد ابراہیم خلیل مری اور میر دلشاد خان مری کی ناقابل فراموش قربانیوں اور مسلسل جدوجہد سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا ، دریں اثناء پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، میر کاول خان مری ، سلطان مینگل ، ڈاکٹر رب نواز مری ، لال خان مری ، ملک یار محمد زہری سمیت دیگر نے انکے گھر ان کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
تازہ ترین