• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے حلف نامے کے مشکل الفاظ، ادائیگی میں مشکلات

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے آج وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے کے دوران کچھ الفاظ کی ادائیگی میں انہیں مشکل بھی ہوئی، جس پر کبھی وہ مسکرائے تو کبھی الجھ گئے۔

تقریب حلف برداری کے لیے عمران خان نے سیاہ رنگ کی شیروانی زيب تن کر رکھی تھی، وہ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور صدر مملکت ممنون حسین کے ہمراہ ہال میں پہنچے۔

تقریب حلف برداری میں سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوث عمران خان پُروقار انداز میں نظر آئے،تلاوت کے دوران عمران خان اوپر دیکھتے رہے اور ان کی آنکھوں میں کچھ نمی کا بھی گماں ہوا، صدر ممنون نے ان سے حلف لیا، تقریب میں نگراں وزيراعظم بھی موجود تھے۔

صدر ممنون حسین نے حلف لینا شروع کیا تو حلف نامے کے بعض الفاظ کی ادائیگی میں انہیں مشکل پیش آئی، مگر وہ اپنی معصومانہ مسکراہٹ کے ساتھ تصحیح کرکے ادا کر گئے۔

وزیر اعظم کے حلف نامے کے مشکل الفاظ، ادائیگی میں مشکلات
خاتون اوّل بشریٰ بیگم

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حلف میں شامل مشکل الفاظ کو آسان لفظوں میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

خاتون اوّل بشریٰ بی بی مہمانوں کی صفوں میں سب سے اگلی قطار میں بیٹھی تھیں اور حلف کے دوران ان کی آنکھیں جھکی رہیں،حلف اٹھانے کے بعد عمران خان مسکرائے، چشمہ اتارا اور اطمینان سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔

واضح رہے کہ 5جون 2013ء کو نواز شریف نے وزیراعظم کا حلف انگریزی میں اٹھایا تھا جب کہ یکم اگست 2017ء کو شاہد خاقان عباسی نے اردو میں حلف اٹھایا تھا۔

تازہ ترین